counter easy hit

اے پی ایس حملے کے بعد 483 مجرموں کو پھانسی دی گئی، نیکٹا

نیکٹا نے نیشنل ایکشن پلان پر اپنی پہلی 3 سالہ جائزہ رپورٹ تیار کر لی رپورٹ کے مطابق اے پی ایس حملے کے بعد 483 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔

483 offenders were executed after the APS attack, NACTAرپورٹ کے مطابق ملک میں2017 میں دہشت گردی میں 58 فیصد کمی آئی ۔2017 میں ملک میں دہشت گردی کے 681 واقعات ہوئے۔ نیکٹا کے مطابق تین سال کے دوران 2 لاکھ کومبنگ آپریشن میں 2 ہزار 60 دہشت گرد مارے گئے ۔جبکہ 382 دہشت گردوں کے کیسز ملٹری کورٹس کو بھیجے گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عرصے میں 22 ہزار مدارس کی جیو میپنگ کی گئی ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نائن الیون کے واقعہ کے بعد سے اب تک 18ہزار 385 واقعات ہوئے۔