counter easy hit

40بیگ کھول دیے گئے : علیم خان بمقابلہ ایاز صادق ۔۔۔۔این اے 129 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی،نتائج کیا نکلے؟ تازہ ترین خبر آگئی

لاہور؛ قومی اسمبلی کے حلقہ 129 لاہور میں ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی، مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق کی جیت برقرار ہے ۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی کا حکم رزلٹ مکمل نہ ہونے کی صورت میں تھا، اس لیے رزلٹ مکمل کرکے

الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ہم نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے لیے 40بیگز کھولے لیکن ہر بیگ کو کھولنے پر خاطر خواہ اضافہ نظر نہیں آیا۔ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کے درمیان ووٹوں کا فرق تقریبا 10000 تک جانے کا امکان تھا جس کی وجہ سے گنتی رکوا دی گئی۔حلقے سے (ن) لیگ کے ایاز صادق 103021ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے 94879ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 129 لاہور میں ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی، یہاں سے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی کا حکم رزلٹ مکمل نہ ہونے کی صورت میں تھا، اس لیے رزلٹ مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ دوبارہ گنتی کا حکم نتیجہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں تھا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے کہا کہ ہم نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے لیے 40 بیگز کھولے، لیکن ہر بیگ کو کھولنے پر خاطر خواہ اضافہ نظر نہیں آیا۔ ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کے درمیان ووٹوں کا فرق تقریبا 10000 تک جانے کا امکان تھا جس کی وجہ سے

گنتی رکوا دی گئی۔حلقے سے ن لیگ کے ایاز صادق 103021 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے 94879 ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق سے شکست کھانے کے بعد تحریک انصاف کےرہنما علیم خان کی این اے 129میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کردی جوریٹرننگ افسر نے منظور بھی کرلی ۔مقامی میڈیا کے مطابق علیم خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ این اے 129کےانتخابی نتائج حقائق کے برعکس دیے گیے،بیلٹ پیپرزکی گنتی کےوقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیالہٰذ ا عدالت سے استدعا ہے کہ حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دیاجائے ۔ ریٹرننگ افسر نے علیم خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کل صبح 10 بجے فتح سمیٹنے والے امیدوار ایاز صادق کو طلب کرلیا۔