counter easy hit

دبئی ٹیسٹ کا تیسراروز، پاکستان کا بہترین آغاز

3rd day of Dubai, the best start in Pakistan

3rd day of Dubai, the best start in Pakistan

ویسٹ انڈیز نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 579 رنز کے جواب میں تیسرے روز دو وکٹوں کے نقصان پر111رنز بنالیے ہیں۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہواتو ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک وکٹ پر 69 رنز تھا۔

بریتھویٹ تیسرے روز آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو اسکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر یاسر شاہ کی وکٹ بنے تاہم انھوں نے گزشتہ روز ڈیرن براوو کے ساتھ مل کر 31 رنز کی شراکت قائم کی تھی اور 32 رنز بنائے تھے۔

براوو کا ساتھ دینے کے لیے مارلن سیمیولز میدان میں آئے اور پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک شراکت میں 42 رنز بناتے ہوئے مجموعی اسکور کو 111 رنز تک پہنچادیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور کو برابرکرنے کے لیے مزید 468 رنز درکار ہیں۔

براوو27 رنز اور سیمیولز26 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کے قریب پہنچے ہیں اور انھیں اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے مزید 3 وکٹیں درکار ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے اظہرعلی کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 579 رنز بنا کر ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website