counter easy hit

گجرات میں بس دریا میں گرنے سے 37 افراد ہلاک

37 killed as bus falls

37 killed as bus falls

مسافروں سے بھری بس دریائے پرنا کے پل سے گزرتی ہوئی نیچے جا گری ، حادثے میں زخمی ہونے والے 24 مسافروں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے
گجرات (یس اُردو) بھارتی ریاست گجرات کے قصبے نوساری میں ایک بس کے دریا میں گرنے سے 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسافروں سے بھری بس دریائے پرنا کے اوپر پل سے گزرتے ہوئے دریا میں گر گئی ۔ بس تقریباً 35 فٹ کی بلندی سے بے قابو ہو کر پل کا جنگلہ توڑ کر دریا میں گری ، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، بھارت میں ہر سال دو لاکھ تیس ہزار افراد سڑکوں پر حادثات کا شکار ہوتے ہیں