counter easy hit

35 سالہ بیوہ عورت ، کم عمر آشنا ، طاقت والے کیپسول اور خفیہ مکان ۔۔

فیروز والا (ویب ڈیسک ) ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ، بیوہ عورت اپنے آشنا کے ساتھ بدکاری کے لیے خاص طور پر کرایہ پر لیے گئے گھر میں پر اسرار طور پر ہلاک ۔ تفصیلات کے مطاطق جی ٹی روڈ کی آبادی شاہ خالد ٹاؤن (فیروز والا) میں نوجوان جوڑا پراسرار طور پر ہلاک پایا گیا ‘ دونوں کی نعشیں مکان کے اندر پڑی ہوئی ملیں۔ فیروز والا پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا۔ بتایا گیا ہے کہ رچنا ٹاؤن فیروز والا کا رہائشی 26 سالہ نوجوان محمد اویس گزشتہ روز گھر سے باہر گیا جو واپس گھر نہ آیا۔ جسکی تلاش کی گئی تو اسکی نعش ایک مکان کے کمرے سے خاتون صائمہ بی بی کے گھر سے ملی۔ جو دونوں نے کرایہ پر لے رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے آپس میں تعلقات تھے۔ خدشہ ہے کہ ان کی موت رات کو نشہ آور دوائی کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اصل حقائق میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ متوفیہ خاتون صائمہ بی بی کی عمر 35 سال ہے جبکہ متوفی اویس کی عمر 26 سال ہے۔ واضح رہے کہ صائمہ بی بی کا شوہر چھ سال قبل فوت ہو چکا ہے وہ بیوہ تھی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہور کے علاقے شالیمار میں ماں کی بے ادبی کے شبے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کی جان لے لی، پولیس نے باپ کی درخواست پر ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق شیلر چوک باغبانپورہ میں محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم غلام نبی کے دو بیٹے حماد اور حامد گھر میں سوئے ہوئے تھے، غلام نبی کی اہلیہ کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی۔انہوں نے بیٹے حامد کو اُٹھایا کہ ماں کی حالت دیکھو، اسی دوران حماد بھی اُٹھ آیا اور سمجھا کہ حامد نے ماں سے بدتمیزی کی ہے، یہی سوچ کر اس نے فائرنگ کر کے حامد کو قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔