counter easy hit

سیاحوں کوسہولیات کی فراہمی کیلئے جدید سیاحتی مقامات پر 35 نئے ہوٹلز تعمیر کئے جا رہے ہیں، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ 35 نئے ہوٹلز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ”دلکش پاکستان-ایک نظر“کے موضوع پر ورچوئل ٹور کے انعقاد کے دوران گفتگو میں کہی۔ ویبنار میں امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے علاوہ عالمی ایوارڈ یافتہ مس بیتھ ٹراوٹ مین، جرمن ٹریول وی لاگر کرسچن بیٹزمین اورثقافتی کھانوں کی ماہر فاطمہ علی بھی شریک تھیں ۔ ورچوئل ٹور میں امریکی سیاحتی اداروں کو پاکستان کی سیاحت سے متعارف کروایا گیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ سیاحت سے وابستہ تعمیراتی منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے، سیاحوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ زلفی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،جدید سہولیات سے آراستہ سیاحتی مقامات پر 35 نئے ہوٹلز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی عوام کو پاکستان آنے کی دعوت دی ۔ عالمی ایوارڈ یافتہ مس بیتھ ٹراوٹ مین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی گرم جوشی اور مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے،ہم نے پاکستان کو ہمیشہ اسکے امیج سے منسلک منفی پروپیگنڈا کے برعکس پایا ہے۔پاکستان پر امن، خوبصورت، مہمان نواز، اور قدرتی حسن اور مناظر سے مالامال ہے۔وبینار میں شریک شرکا ءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متاثر کن مناظر پر مبنی پاکستان شاندار ثقافت، اورقیمتی ورثے کا امین ہے۔ فاطمہ علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے دنیا بھر میں نہ صرف منفرد ہیں بلکہ معیار اور ذائقوں سے بھی بھرپور ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website