counter easy hit

300 ارب روپے کا معاملہ ۔۔۔ خورشید شاہ نے عمران حکومت کو بڑے کام کا مشورہ دے دیا

300 billion rupees case Khurshid Shah advised Imran to do big things

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے جی آئی ڈی سی کے 300ارب روپے خرچ کرنے کا فارمولا تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے اکٹھے کئے گئے پیسے عوام پر ہی لگائے جائیں، 300 ارب این ایف سی کے تحت صوبوں کو دیئے جائیں ،صوبے رقم کو صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خرچ کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءسید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ شکر ہے گیس ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر سیس کے 300 ارب روپے کی ڈکیتی رک گئی،معاملہ سامنے آتے ہی کہا تھا کہ عمران حکومت اپنوں کےلئے حاتم طائی نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 300 ارب بجلی، گیس مہنگی کر کے پاک ایران گیس پائپ لائن کےلئے عوام سے اکٹھے کئے گئے ہیں، ریاست کے عوام کی امانت آپ کچھ لوگوں کو بخش نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سیدھا سادا فارمولا ہے، عوام سے اکٹھے کیئے پیسے واپس عوام پر ہی لگائے جائیں، جی آئی ڈی سی کے 300 ارب روپے این ایف سی کے تحت صوبوں کو دیئے جائیں اور صوبے اس رقم کو صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خرچ کریں،اس طرح عوام کی امانت واپس عوام تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا آرڈیننس سے لاعلمی ظاہر کرنا اپنی نااہلی تسلیم کرنا ہے، آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر جاری کرتا ہے،وزیراعظم تسلیم کریں کہ ان کا گورننس پر کنٹرول نہیں ہے۔ اور صوبے اس رقم کو صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خرچ کریں،اس طرح عوام کی امانت واپس عوام تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا آرڈیننس سے لاعلمی ظاہر کرنا اپنی نااہلی تسلیم کرنا ہے، آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر جاری کرتا ہے،وزیراعظم تسلیم کریں کہ ان کا گورننس پر کنٹرول نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website