counter easy hit

فرانسیسی پبلشر نے فرانسیسی زبان میں پاکستان ٹریول گائیڈ کا دوسرا ایڈیشن شائع کر دیا

پیرس 28 اکتوبر:2019 آٹھ سال کے وقفے کے بعد، معروف فرانسیسی پبلشر پیتی فیوت نے پاکستانی سیاحت کے بارے میں اپنی ٹریول گائیڈ کا فرانسیسی زبان میں دوسرا ایڈیشن شائع کر دیا ہے تاکہ پاکستان کی سیاحت کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کرنے والے فرانسیسی سیاحوں کو پاکستان کے بارے میں مفید اور ضروری معلومات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔

سفیر پاکستان برائے فرانس جناب معین الحق نے پیتی فیوت کی جانب سے شائع کیئے جانے والے نئی ٹریول گائیڈ کے ایڈیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سفری رہنما کتابچہ سے دنیا بھر کے فرانسیسی زبان بولنے والے سیاحوں کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور انہیں پاکستان کو سیاحت کے لیے ایک ترجیحی ملک کے طور پر انتخاب کرنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔

سفیر پاکستان نے جناب دومینک اوزیاس کی طرف سے سفری رہنما کتابچہ کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سفارت خانہ گزشتہ دو سالوں سے پبلشر کے ساتھ مل کر اس ایڈیشن کی اشاعت کیلئے کام کر رہا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نئی ٹریول گائیڈ، سفارت خانہ میں قائم سیاحتی ڈیسک اور سفارت خانہ کی طرف سے شروع کی جانے والی فرانسیسی زبان میں سیا حتی ویب سائٹ کے اجراء جیسے اقدامات فرانسیسی سیاحوں کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

2nd, Editon, of, Pakistan ,Travel, Guide, in, French, Language, published, by, French, Publisher

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website