اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیرمواصلات مراد سعید نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ذاتی حفاظت کے لیے 2751اہلکار تعینات کر رکھے تھے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی کزانے سے اپنی ذات پر کروڑوں روپے کرچ کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں وزیراعظم ہاؤس کے ہیلی کاپٹر پر 34کروڑروپے لگا دیے، دوروں پر 110کروڑ خرچ کر دیے گئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کا ایک دورہ نواز شریف کے 6دوروں سے زیادہ مہنگا تھا اور جہاز انکا انتظار کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے نواز شریف کے بیرونِ ملک دوروں پر 110کروڑ روپے خرچ آئے لیکن عمران خاان جہاں بھی گئے انہوں نے غریبوں کا سوچا اور ان کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمران اپنے علاج کے لیے خصوصی جہازوں پر ملک سے باہر جاتے تھے، نواز شریف نے 3لاکھ 27ہزار ڈالرز اپنے علاج پر خرچ کر دیے اور ان حکمرانوں نے قرضے لینے کے لیے پورا ملک گروی رکھ دیا۔مراد سعید نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خرچ بچانے کے لیے پاکستان اور افریقہ کے مابین ہونے والا میچ دیکھنے جانے سے معذرت کر لی تھی۔ مراد سعید قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو پیچ دیکھنے کے لیے آنے کی دعوت دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ ”میرے میچ دیکھنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا“۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے میچ دیکھنے جانے سے اس لیے معذرت کی تاکہ پیسہ بچایا جا سکے اور ملائیشیا بچوں کو لانے کے لیے جہاز بھیجا اپنے علاج کے لیے نہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے صرف خرچ بچانے کے لیے اپنے گھر میں رہنے کا انتخاب کیا۔ وزیرمواصلات نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جب خان آیاتو اس نے کہا کہ میرے غریبوں کا خیال کرو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محلات میں رہنے والوں کے لیے بجلی مہنگی کی، جو اے سی میں رہتا ہے وہ زیادہ بل دے گا غریب نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ملک میں وہ لیڈر جو نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے اور جو کھا چکے ہیں ان سے نکلواتا بھی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ جب عمران خان آئے تو ڑمپ نے ڈومور کا مطالبہ بھی نہیں کیا۔