counter easy hit

بیروزگار اوورسیزپاکستانیوں کیلئے حکومتی پورٹل میں چار دنوں میں 27 ہزار بے روزگار پاکستانیوں کی رجسٹریشن‘

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے بیرون ممالک میں بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کیلئے پورٹل قائم کیا گیا ہے اس میں اب تک 27 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق صرف پہلے دو دنوں میں 20 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کاشف احمد نور نے میڈیا بتایا کہ اس پورٹل کا بنیادی مقصد کورونا کے باعث بیرون ملک ملازمتوں سے برطرف ہونے والے افراد کو کسی نہ کسی صورت ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک رجسٹر ہونے والے افراد کو کیٹیگریز میں تقسیم نہیں کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں سب سے پہلے دیکھا جائے گا کہ کون سے ملک سے کتنے پاکستانی بے روزگار ہوئے ہیں اور ان میں سے کتنوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ اس کے علاوہ رجسٹرڈ افراد کو ان کے ہنر کے مطابق کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلی رپورٹ جولائی کے پہلے ہفتے میں مرتب ہوگی جو مختلف اداروں کو بھیجی جائے گی۔ ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بتایا کہ پورٹل پر رجسٹر ہونے والے افراد کا ڈیٹا نیوٹیک، ٹیوٹا، احساس پروگرام، وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور سمیڈا کو بھیجا جائے گا۔ ڈیٹا کے مطابق بیرون ملک نوکریوں کی بحالی کے علاوہ نئے روزگار کی فراہمی، مقامی سطح پر ملازمت، مالی امداد اور آسان قرضوں کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کی وفاقی حکومت نے بیرونی ممالک میں بےبروزگار ہونے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے، ان کے لیے بیرونی اور مقامی سطح پر بروزگار فراہم کرنے اور مختلف شعبوں میں ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے پورٹل کا اجراء کیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر بالخصوص خلیجی ممالک مین ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔ جن کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک سے تمام فضائی کمپنیوں کو پروازوں کی اجازت دینے کے بعد پاکستانیوں کو وطن واپس آنے میں سہولت ملے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website