counter easy hit

لندن میں 250کلو گرام وزنی بم پھٹ گیا ، تشویشناک اطلاعات موصول

250 kilograms of explosives bombed in London, received alarming information

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں دوسری جنگ عظم کا ایک سینکڑوں کلو گرام وزنی بم پھٹ گیا ۔ عمارتوں او ر گاڑیوں کو نقصان کی اطلاعات ۔ تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی لندن کے علاقے کنگسٹن میں دوسری جنگ عظیم کا جرمن ساختہ 250 کلوگرام پھٹنے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےاورکاروں کو بھی نقصان پہنچا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کنگسٹن کے علاقے میں ایک عمارت کی تعمیر کے دوران دوسری جنگ عظیم کا جرمن ساختہ بم برآمدہوا جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور فوجی ماہرین کو بلوایا گیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مقیم 1500 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد بم کو ڈی فیوز کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔عمومی طور پر ایسے مواقع پر بم کو رہائشی علاقوں سے دور لے جایا جاتا ہے لیکن ماہرین نے مذکورہ بم کو اسی جگہ پر ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ بم کے ارد گرد ریت کے ڈھیر لگائے گئے اور ہر طرح کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بم کا دھماکہ کیا گیا۔ریت اور حفاظتی انتظامات کے باوجود دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 8 میل دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بم ضائع کرنے کی کارروائی کے دوران کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، چین نے پاکستان کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کر دیا، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی کل 9 بیٹریاں فراہم کی گئی ہیں، ہتھیار کو سرحد پر نصب کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحانہ اقدام کو روکنے کیلئے فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کیلئے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لیا ہے ۔ اور اب لندن سے یہ خبر آئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website