counter easy hit

پیرس، عالمی ٹیکسٹائل نمائش ٹیکس ورلڈ میں 23 پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی طرف سے اپنی اعلیٰ اورمعیاری مصنوعات نمائش کیلئے پیش، فیشن اورملبوسات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی خصوصی دلچسپی

پیرس، عالمی ٹیکسٹائل نمائش ٹیکس ورلڈ میں 23 پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی طرف سے اپنی اعلیٰ اورمعیاری مصنوعات نمائش کیلئے پیش، فیشن اورملبوسات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی خصوصی دلچسپی

پیرس (مانیٹرنگ رپورٹ، پ ر) پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے پیرس ٹیکس ورلڈ نمائش میں اپنی اعلی اور معیاری مصنوعات کے ساتھ بھرپور انداز سے شرکت کی۔ سال میں دو مرتبہ منعقد کی جانے والی یہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش 16 تا 19 ستمبر 2019 تک جاری رہے گی۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی جانب سے اس بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش میں اپنی اعلی اور معیاری ٹیکسٹائل مصنوعات کی وسیع پیمانے پر نمائش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ اس طرح کی بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستان کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی شرکت ان کی اعلی معیاری مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کیلئے ضروری ہے اور اس سے انہیں اپنی ٹیکسٹائل مصنوعات کو بین الاقومی معیار کے مطابق تیار کرنے کے بہترین طریقوں کو سیکھنے اور اپنانے کا ایک مفید موقع ملتا ہے جس سے وہ اپنی قیمتی اور اعلی ومعیاری مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے یورپی خریداروں کے ذوق اور ترجیحات کے عین مطابق تیار کرسکتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالو ں سے پاکستان کی فرانس کو برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں جبکہ گزشتہ سال 2018 کے دوران پاکستان کی فرانس کو برآمدات یو ایس ڈالر973 ملین سے بڑھ کر 1.034 بلین ڈالر ہو گئی ہے جوکہ ایک بڑی خوش آئند بات ہے۔

ٹیکس ورلڈ کی یہ نمائش خصوصی طور پر کپڑوں اور فیشن کی صنعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے سال میں دو مرتبہ منعقد کی جاتی ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر کپڑے کی صنعت سے وابستہ لوگوں کیلئے یورپین مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ایک مؤثر اور مفید ذریعہ ہے۔ہر سال اس نمائش میں پاکستان کی کپڑے کی صنعت سے وابستہ بہت سی کمپنیاں اس نمائش میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی معاونت سے شامل ہوتی ہیں۔

23-top, Pakistan, Textile, companies, showcased, their, products, at, Texworld, Paris23-top, Pakistan, Textile, companies, showcased, their, products, at, Texworld, Paris23-top, Pakistan, Textile, companies, showcased, their, products, at, Texworld, Paris

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website