counter easy hit

عرب میڈیا ادارے کے مالک نے 200 پاکستانیوں کو مفت ائرٹکٹکس فراہم کردئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات سے 200 مستحق پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ 200 پاکستانی کل پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے, ٹویٹر پر وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق معروف کاروباری شخصیت سہیل گلداری نے وزیراعظم کے مشیر برائے سمندرپار پاکستانیز زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا۔ دونوں شخصیات کے درمیان اہم ملاقات 25 جولائی کو عرب خبررساں ادارے کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی تھی۔ زلفی بخاری سے ملاقات میں سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ 200 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے۔سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا مفت ائیر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کشوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری اور سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا۔ دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بھی سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا اور ان کو معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے بھی شکریے کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

pic.twitter.com/Y22cHBYeT3
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD (@mophrd) August 9, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website