counter easy hit

کابل میں 2 دھماکے،14 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکوں میں 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، پہلے خودکش دھماکے میں مذہبی علماء کی ایک تقریب کو نشانہ بنایا گیا،جبکہ دوسرے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

2 killed in Kabul blast kills 14افغان حکام کے مطابق پہلا خودکش دھماکا کابل میں پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے نزدیک کیا گیا، یونیورسٹی میں مذہبی علماء کا اجلاس جاری تھا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب مذہبی اسکالر باہر نکل رہے تھے ۔

اجلاس میں مذہبی علماء نے افغانستان میں جنگ کے خلاف مشترکہ فتوی جاری کیا تھااور خود کش حملوں کو گناہ قرار دیا تھا۔ دوسرا دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ 5 میں کیا گیا جس میں 3 افراد زخمی ہیں۔