counter easy hit

ورلڈ کپ 1992۔۔!! کئی کھلاڑیوں نے عمران خان کے خلاف بغاوت کر دی تھی، پھر کپتان نے باغیوں کو کیسے کنٹرول کیا؟ جاوید میانداد کا سالوں بعد تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک ) لیجنڈری قومی کرکٹر جاوید میانداد نے انکشاف کیا ہے کہ 1992ء کے ورلڈ کپ ک فاتح کپتان عمران خان میگا ایونٹ کے دوران ٹیم میں بغاوت کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے۔سابق کپتان اور قومی ٹیم کے تین بار کوچ رہنے والے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی عمران خان کے کپتانی کے سٹائل سے ناراض تھے۔

ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بغاوت نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ہوئی تھی لیکن ان کے لیے کیوں کہ ملک سب سے اہم تھا اس لیے انہوں نے کھلاڑیوں کو راضی کرلیا کہ وہ عمران خان کی زیر قیادت ہی کھیلیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کو اس بغاوت کا علم ہوگیا تھا اور اسی لیے وہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسی سال دورہ انگلینڈ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اس واقعہ کے بارے میں بات نہیں کی لیکن اب بہت سارے لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ ہے لہذا میں نے حقیقت سامنے لانا مناسب سمجھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے انضمام الحق کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں جاوید میانداد اور عمران خان کے مابین تیسری وکٹ کے لیے 139 رنز کی اہم پارٹنر شپ کی بدولت انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website