counter easy hit

15 برس بعد سعودی عرب میں کیا انوکھی موسمی تبدیلی آنے والی ہے جو خطے کی صورت حال کو بدل کر رکھ دے گی ؟ ناقابل یقین خبر

ریاض; سعودی ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیا ہے کہ15برس بعد سعودی عرب بارش اور ژالہ باری والا ملک بن جائیگا، انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کا ماحول خشک اورجزیرہ نما عرب جیسا ہوجائیگا۔ کاربن ڈائی آکسائڈ کے اضافے کے باعث 2020میں

ماحولیاتی المیے کے حوالے سے عالمی ماہرین موسمیات کی توقعات کی بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اس قدر دقیق انداز میں گفتگو کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماہرین موسمیا ت اعدادوشمار اور ماحولیات کے حوالے سے جس انداز سے مطالعہ کرتے ہیں اس میں اختلاف فطری امر ہے۔ موسم میں تبدیلی ہر جگہ آرہی ہے اور ہر دور میں آتی رہتی ہے۔ ہر جگہ تبدیلی کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے ۔ سبق نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج بروز اتوار سے مملکت کے مختلف علاقے جن میں نجران کے پہاڑی سلسلے ، جازان ، عسیر ، الباحہ ، مکہ مکرمہ ریجن اور مدینہ منورہ ، حائل ، قصیم اور ریاض کے بعض علاقوں کے علاوہ شمالی و مشرقی ریجن میں بارشوں کی توقع ہے جو آج بروز اتوار سے شروع ہو کر جمعرات تک ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ابھا اور خمیس مشیط کے علاقوں میں ژالہ باری کی بھی امید ہے ۔

اس حوالے سے شہری دفاع کی جانب سے ان علاقو ں میں رہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور شاہراہوں پر سفر کرتے وقت ان امور کا خاص خیال رکھیں ۔ شہری دفاع کی جانب سے پہاڑی مقامات پر تفریح کےلئے جانے والوں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وادیوں اور نشیبی علاقو ںمیں قیام سے اجتناب برتیں اور ایسے مقامات پر نہ جائیں جہاں پانی زیادہ تعداد میں جمع ہوتا ہے ۔واضح رہے مملکت کے مختلف علاقوں میں ان دنوں موسم غیر معمولی طور پر تبدیل ہو رہا ہے ۔ گزشتہ چند دنوں سے مکہ مکرمہ ریجن میں گردوغبار کا طوفان آیا تھا جس کی وجہ سے نظام زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا ۔ مدینہ منورہ میں ہفتے کے روز معمولی بارش ہوئی جس کی پیشگی اطلاع محکمہ موسمیات نے دی تھی ۔