counter easy hit

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کارکن کو 14 سال قید کی سزا

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کارکن کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔

14 years imprisonment by MQM workers arrested from Nine Zero

14 years imprisonment by MQM workers arrested from Nine Zero

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن نعیم کو دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنادی۔ پولیس کے مطابق ملزم نعیم کو مارچ 2015 میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی نشاندہی پر ایف بی ایریا سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف عزیز آباد اور ایف بی ایریا کے دو تھانوں میں مقدمات درج ہیں جب کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو ایف بی ایریا تھانے میں درج ایک مقدمہ میں سزا سنائی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website