counter easy hit

الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف 13 آئینی درخواستیں

13, APPLICATIONS, MOVED, AGAINST, AMENDMENT, IN, ELECTION, ACT

سپریم کورٹ نواز شریف کو نا اہلی کے بعد پارٹی سربراہ بنانے سے متعلق الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف 13 آئینی درخواستوں کی سماعت یکم جنوری کو کرے گی ۔نئے سال کا پہلا دن ، سال کا پہلا ورکنگ ڈے، بینچ ہو گا چیف جسٹس پاکستان کا، ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کا کمرہ نمبر ایک ایک مرتبہ پھر سب کی توجہ کا مرکز ہو گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار ، جسٹس مقبول با قر اور جسٹس اعجاز الحسن اہم مقدمے کی سماعت کریں گے، مقدمہ کا ہدف الیکشن ایکٹ 2017کا قانون ہو گا جس میں پارلیمنٹ نے ترمیم کی تھی کہ نا اہلی کے باوجود کو ئی شخص پارٹی عہدہ رکھ سکے گا۔الیکشن ایکٹ 2017 کی اس ترمیم اور دیگر ترامیم کے خلاف تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی سمیت 13درخواست گذاروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن، اس کے صدر نواز شریف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا ۔رجسٹرار آفس نے پہلے تو ان آئینی درخواستوں پر اعتراضات لگائے، بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چیمبر میں اپیلوں کی سماعت کے بعد مقدمہ کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیا، سال نو کی جاری کاز لسٹ میں آئینی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں، اس طرح سپریم کورٹ نئے سال کے پہلے روز اس اہم مقدمے کی سماعت سے آغاز کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website