counter easy hit

دھائیوں سے ہر بجٹ میں عوام کا خون نچوڑنے والے کس منہ سے پی ٹی آئی کے متوازن بجت پر تنقید کر رہے ہیں، محمد صدیق شاکر

MUHAMMAD SIDDIQUE SHAKIR, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE

دھائیوں سے ہر بجٹ میں عوام کا خون نچوڑنے والے کس منہ سے پی ٹی آئی کے متوازن بجت پر تنقید کر رہے ہیں، محمد صدیق شاکر

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما محمد صدیق شاکر نے کہا ہے کہ دھائیوں سے ہر بجٹ میں عوام کا خون نچوڑنے والے کس منہ سے پی ٹی آئی کے متوازن بجت پر تنقید کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں جہاں مرضی عوام کے مسائل کے حل کے لئے دورہ کر سکتے ہیں۔ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے ۔ ہمیشہ خسارے کے بجٹ بنانے والوں کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ کے نقائص اور بجٹ خسارے کی اص وجوہات عوام کے سامنے لانے کیلئے کمیشن کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے موجودہ بجٹ متوازن پیش کیا ہے تاہم اپوزیشن تعمیری تنقید کے بجائے پوائنٹ سکورنگ پر مبنی تقاریر پر زور دے رہی ہے ۔ اپوزیشن  کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ یہ دونوں پارٹیاں ہمیشہ سے بوگس بجٹ بناتی رہی ہیں اور ایک دوسرے پر تنقید کے باجوود منظور بھی کراتی رہی ہیں اور عوام جس قدر ان  کے بجٹ دیکھ دیکھ کر اکتائے ہوئے ہیں اس کے بعد اخلاقی طور پر انہیں خاموش ہی رہنا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website