counter easy hit

104 سالہ آسٹریلین ڈاکٹر نے خود کشی کرلی

باسل: آسٹریلیا میں ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی کا قانون نہ ہونے کی وجہ سے مشہور سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال نے سوئٹزرلینڈ میں جا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

104-year-old Australian doctor committed suicideایک سو چار سالہ ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال جنہوں نے اپنی زندگی کے خاتمے کی خاطر سوئٹزرلینڈ کا سفر کیا تھا، باسل میں خود کشی کر لی۔ گوڈال کو خودکشی میں مدد دینے والے ادارے ایگزٹ انٹرنیشنل کے بانی کے مطابق انہوں نے زہر پی کر موت کو گلے لگایا۔ ڈاکٹر گوڈال نے چند روز پہلے پریس کانفرنس کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے صلاحیتوں میں کمی آگئی ہے چنانچہ اب وہ زندہ نہیں رہنا چاہتے۔