counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 10افراد زخمی

10 injured in different

10 injured in different

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 10افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مین جی ٹی روڈ نزد مانانوالہ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل جیپ سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 20سالہ محسن ،12سالہ احسن اور15سالہ حسن ،شاہ کوٹ ننکانہ روڈ نزد شالیمار ٹاؤن تیز رفتار موٹر سائیکل کے پچھلے پہئے میں دوپٹہ پھنس جانے سے 20سالہ سعدیہ رفعت ،وا برٹن روڈ نزد ننکانہ بائی پاس تیز رفتار موٹر سائیکل سائیکل والے کو بچاتے ہوے گر گئی جس کے نتیجہ میں 27سالہ محمد عمران ،شاہ کوٹ روڈ نزد ننکانہ موڑ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 14سالہ گلشن مسیح،17سالہ مرتضیٰ اور50سالہ عبدالغفور ،ننکانہ روڈ نزد بچیکی سٹی تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں 30سالہ طارق گر کر شدید زخمی ہوگیاان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعدمقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔