counter easy hit

چیف جسٹس آف پاکستان کا لیتھوانیا کی شہری خاتون میمونہ کی درخواست پر ازخود نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کا لیتھوانیا کی شہری خاتون میمونہ کی درخواست پر ازخود نوٹس
The self notice of the Chief Justice of Pakistan regarding the request of Lithuania's female lady Mamoonaاسلام آباد: (خصوصی رپورٹ اصغر علی مبارک) چیف جسٹس آف پاکستان نے لیتھوانیا کی شہری خاتون میمونہ کی درخواست پر ازخود نوٹس لے لیا۔ اپنی درخواست میں میمونہ نامی خاتون نے بچیوں کو بازیاب کروانے کی درخواست کی تھی۔ میمونہ کی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ میمونہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرا شوہر تینوں بیٹیوں کو بیرون ملک سے پاکستان لے آیا ہے۔
وکیل نے کہا کہ خاتون کو 7 سال سے اپنی بیٹیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری موجودگی میں آپ پریشان نہ ہوں۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے گوجرانوالہ کے سی پی او حکم دیا کہ وہ پیر کو میمونہ کی تینوں بچیوں اور شوہر کو عدالت کے سامنے پیش کریں۔ چیف جسٹس نے خاتون کی درخواست پر تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دئے ہیں