counter easy hit

پنڈورہ کے مکینوں کو پانی کی شدید کمی کا سامنا،واسا کینااہلینے جینا دوبھر کردیا

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)یونین کونسل 17 اور 18 پنڈوڑہ کے علاقے میں مین ٹیوب ویل کی موٹرآئے روز جل جانے سے اہل علاقہ کو پانی کی شدید قلت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، واسا حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے باوجود توجہ نہیں دی جارہی ہے، معززین علاقہ محمدمحسن عزیز ،نافع خلیل،حسن مجتبی،حاشر محمود،آریز کاشف،مجتبی ممتاز،اسامہ ممتاز،مصطفی ہاشمی ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ واسا عملے کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے اہلیان پنڈوڑہ کو ایک ہفتے سے پانی کی بندش کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ،ٹیوب ویل کی موٹرپرانی اور باربار ٹھیک کرائے جانیکی وجہ سے آئے روز خراب ہوجاتی ہے، واسا حکام کو موٹرتبدیلی کا کئی بار کہہ چکے ہیں مگران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ٹیوب ویل سے پانی بند ہونے کی وجہ سے مہنگے داموں پرائیویٹ ٹینکر کے ذریعے پانی خریدنا پڑتا ہے جو مہنگائی کے اس دور میں ان کیلئے مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔اہل محلہ نے پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں واسادفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ، مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر مین ٹیوٹ ویل میں نئی موٹرلگواکرعوام کو اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website