counter easy hit

پاک فوج نے عظیم قربانیوں سے امن قائم کیا۔علامہ غلام علی اکبر دیگر مقررین کا خطاب

پاک فوج نے عظیم قربانیوں سے امن قائم کیا۔علامہ غلام علی اکبر دیگر مقررین کا خطاب
راولپنڈی(پر یس ریلیز) دہشتگردی کےواقعہ میں شہید ھونےوالے ریسیکو1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن مظہر علی مبارک کی برسی کے موقع پر قران خوانی۔ حمدونعت سوزوسلام ۔منقبت کے پھول نچھاور کیےگئے اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ھوئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و نامورخطیب اہلبیت (ع) علامہ سید غلام اکبرکاظمی۔عالمی شہرت یافتہ نعت خواں رضوان حیدر فریدی۔عقیل رضا۔فیصل ھاشمی۔ساجدحسین۔جہانگیر حسین ۔زاکراھلبیت سید مقبول شاہ ۔ذاکر اہلبیت نوحہ خواں مسافرہ شام الفت حسین ۔ عمران رضا۔اور دیگر نے کہا کہ شہید کی جو موت ھے وہ قوم کی حیات ھے پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے گروہی اختلافات ختم کرناھونگے انہوں نے کہا پاک فوج نے قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم کیا ہے مقررین نے کہا کہ اللہ نے شہداء کوعظیم مرتبے پر فائزکیاھے انہوں نے کہا شہداء کربلا کی عظیم قربانیاں ھمارے لئے مشعل راہ ہیں ھمیں شہداء کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئےشہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے علامہ علی اکبر ھاشمی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کا تقاضا ھےکہ ھم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں اورتفرقے میں نہ پڑیں ۔شہید کی مجلس کے موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ھدایت پر تھانہ رتہ امرال نے خصوصی انتظامات کئےتھے پاکستان ریلوے ڈی ایس آفس راولپنڈی کے ڈاکٹر مبارک علی کے بیٹےمظہر علی مبارک کو چند سال قبل دہشتگردی کے واقعہ میں شہید کردیا گیا تھا۔شہید مظہر علی مبارک پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اصغرعلی مبارک۔ڈاکٹر محفوظ علی۔ڈاکٹر اظہر علی۔ڈاکٹر اسد علی۔ڈاکٹر اطہر علی۔ایڈووکیٹ عظمت علی۔ایڈووکیٹ طاہرہ بانو مبارک۔احسان علی کے حقیقی بھائی تھے

Asghar Ali Mubarak, Brother, martyrdom, Anniversary, 25, Dec, 2019

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website