counter easy hit

میاں نواز شریف کا پارلیمنٹ میں پاناما لیکس پر جواب دینے کے بعد اپوزیشن پھر پینترا مارئے گی۔ نواز وڑائچ

Nawaz Warrich

Nawaz Warrich

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا اکرم باجوہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا پارلیمنٹ میں پاناما لیک پر جواب دینے کے بعد اپوزیشن پھر پینترا مارئے گی۔

مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ سے پآناما لیک پر بات کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کے جوابات دیں گے مگر اپوزیشن ایک نیا پینترا بدلے گی وە اس لیئے کے اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی خوشحالی پسند نہیں وە چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری نہ کرئے اگر حکومت مدت پوری کر گی تو ہم 2018 کے الیکشن میں عوام کے سامنے کیا منہ لیکر جایں گے اور اپوزیشن سیاست میں زندہ رہنے کے لیے روزانہ نئے نئے سوالات لیکر میڈیا میں آ جاتے ہیں-اپوزیشن والوں کو باگنے نہیں دیں گے سب کا یکساں حساب ھوگا۔