counter easy hit

خواتین ایسوسی ایشن آسے سوپ کی پلاسافولکی توریس راوال میں ہونے والی کلچرل ورکشاپ میں شرکت

Women Culturl Workshop In Barcelona

Women Culturl Workshop In Barcelona

بارسلونا (پریس ریلیز)خواتین ایسوسی ایشن آسے سوپ نے پلاسا فولکی توریس میں راوال میں بسنے والی مختلف ثقافتوں کے رنگوں کومدنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک کے نقشے اور راوال کی ڈائیورسٹی اور ملٹی کلچر کو پیش کیا اس ورکشاپ کا مقصدراوال میں بسنے والی مختلف ثقافتوں کی ہم آہنگی کو روشناس کروانا تھا جسکے لیئے انھوں نے مختلف ممالک کے قومی رنگوں سے نمونے پیش کیئے۔بارسلونا سینٹر راوال میں مختلف ثقافتیں بستی ہیں جو اس کو خوب صورت بناتی ہیں اور یہاں پر بسنے والے تمام ممالک سے آئے ہوئے لوگ جیسے کے انڈیا ،بنگلہ دیش ،فلپائن ،بولیویا،اٹلی ،مراکش ،ڈومینیکن رپبلک اور پاکستان کے نقشے بنائے جن کابچوں نے اپنی پسند سے انتخاب کیا اور نقشے کو کاٹ کر اپنا اور اپنے ملک کا نام لکھا ۔اس موقع پر خواتین ایسوسی ایشن آسے سوپ نے مہندی کا بھی سٹال لگایا ۔مہندی کے سٹال پر مختلف ثقافتوں کے لوگ جوق در جوق آتے رہے ۔راوال کی اصل خوبصورتی یہاں پر بسنے والے مختلف ثقافتوں کے لوگ اور ان کی خوبصورت تہذیب اور کلچراور نت نئی کارآمداشیائے خورد ونوش اوردیگرطریقہ کاروغیرہ نہ صرف بارسلونا اور اطراف بلکہ تمام دنیاسے آنے والے سیاح بھی گہری دلچسپی رکھتے ہوئے کھچے چلے آتے ہیں۔جو یہاں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہاں کے موسم سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔اس ورکشاپ میں خواتین ایسوسی ایشن آسے سوپ کی صدر ڈاکٹرہما جمشید ،نائب صدر نا صرہ ظفر ،آفس انچارج عذرا عاصم ،سحرنعیم ،حرا بٹ،سلٰوی عاصم،زیب انسا ء،نور محمد،طارق عزیز ،راحیلہ مختار اور ناہید نے شرکت کی۔