yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    بین الاقوامی خبریں
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    • Israel-Lebanon Ceasefire Extended by 45 Daysاسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع، واشنگٹن مذاکرات کامیاب
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

Yes 1 Webmaster January 16, 2015 1 min read
Protest
Share this:
Protest
Protest

پشاور (یس ڈیسک) فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخاکہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جبکہ ملک بھر میں خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ لاہور میں تحریک صراط مستقیم نے پنجاب اسمبلی سے پریس کلب تک ریلی نکالی، شرکاء نے توہین آمیز خاکوں کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ کچہری چوک ملتان میں متحدہ شہری محاذ کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، ملتان کے وکلاء نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اسی طرح مانسہرہ میں بھی وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ فرانسیسی جریدے کا دوبارہ گستاخانہ خاکے شائع کرنا اُمت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے اور اظہار رائے کی آزادی کے نام پر گستاخانہ اشاعت کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ،اسی طرح جھنگ میں وکلاء نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ریلی نکالی۔

دوسری جانب مذہبی جماعتوں کے پلیٹ فارم تحریک حرمت رسول ﷺ کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد لاہور کے چوبرجی کے مقام پر احتجاج کیا جائے گا جس میں جماعت اسلامی، جماعت الدعوۃ، جمیعت علمائے اسلام (ف)، جمیعت علمائے پاکستان ، سنی تحریک اور سنی اتحاد کونسل سمیت 20 سے زائد مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔

تحریک حرمت رسول کے سربراہ مولانا امیر حمزہ کا کہنا ہے کہ اگر یورپی ممالک گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے متحد ہوسکتے ہیں تو تمام 57 اسلامی ممالک کو بھی پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کے تحفظ کے لیے متحد ہوجانا چاہیے، انہوں نے مسلم ممالک کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ توہین رسالت ﷺ کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف ایک عالمی قانون کا مطالبہ کریں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Tharparkar
Previous Post تھر : رواں ماہ 35 بچے غذائی قلت کے باعث انتقال کر گئے
Next Post غیرملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار کو 7 سال قید کی سزا
NADRA

Related Posts

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
AI Agents Are the New Economy's Competitors

2027 میں آپ کا مقابلہ انسان سے نہیں، بٹوے والے سافٹ ویئر سے ہوگا

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.