نیویارک:بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراں پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کو میٹ گالا 2018 کے ریڈ کارپٹ میں پہنے گئے لباس پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ہالی وڈ اداکارائیں تو میٹ گالا کی تقریب میں ہمیشہ کی طرح تھیم کی مناسبت سے شاندار ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں لیکن بالی وڈ دیواز پریانکا اور دپیکا سے اس بار چوک ہوگئی۔ پریانکا چوپڑا نے میٹ گالا 2018 میں ویلوٹ کے گان کے ساتھ گولڈن کامدار ہوڈی کا انتخاب کیا، ساتھ ہی انہوں نے نارمل کے بجائے گلیٹری میک اپ کیا، جو تھیم سے تھوڑا مختلف تھا۔
دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی تھیم پر عمل نہیں کیا، اس سے قبل بھی انہوں نے وائلڈ تھیم یعنی جنگل والے روپ میں فیری (پری) کا روپ اپنایا تھا اور اس برس بھی انہوں نے کسی ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کیا۔
یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکارواں پر تنقید کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی ایونٹ میں بالی وڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں اپنے فیشن اور ملبوسات کے حوالے سے جانچ پڑتال کر لینی چاہیے۔








