yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خیبرپختون خواہ میں سیاسی کشمکش

Yes 2 Webmaster January 5, 2015 1 min read
PTI
Share this:
PTI
PTI

تحریر: ایم سرور صدیقی
عام انتخابات میں تحریک انصاف نے پاکستان بھر میں ہلچل مچادی تھی اتنی پرجوش انتخابی مہم کسی سیاسی حریف نے نہیں چلائی ووٹوں کے لحاظ سے PTI دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری خیبر پی کے میں نامی گرامی اور سکہ بند قسم کے امیدوار اپنی ضمانتیں ضبط کروا بیٹھے 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میںANPاورJUI(ف) سب سے زیادہ متاثر ہوئیں کہا جاتاہے ان پارٹیوںکے قائدین اب تلک سوچ رہے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا؟ مولانا فضل الرحمن ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں نکلے اور وہ تحریک ِ انصاف کے روایتی حریف بن کر ابھرے ہیں غالب خیال یہی ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوں گے اور ان پارٹیوں کے مختلف نظریات جماعتوںکے ساتھ انتخابی اتحاد بنیں گے اور بن کر ٹوٹنے کی پیشگی پیش گوئی کی جا سکتی ہے اسی طرح متوقع بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی،جمیعت العلمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے درمیان سیاسی مفاہمت جاری ہے جونہی بلدیاتی انتخابات کا کوئی ناک نقشہ نمودار ہوا تحریک ِ انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک گرینڈ الائنس بننے کی قوی امیدہے اور جماعت اسلامی، PTI اور دیگر ہم خیال جماعتیں بھی اپنے مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش کریں گی جبکہ کہا جارہا ہے کہ KPKکی سابقہ حکمران پارٹی اے این پی ان دنوں عجیب مشکل سے دو چارہے اسفندیار ولی خا ن کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ ان کی جماعت کے ساتھ کیا ہورہاہے؟ پہلے کچھ رہنماساتھ چھوڑ گئے ۔۔اور اب بیگم نسیم ولی خان دم خم سے برسر ِ پیکارہیںانہوں نے اپنی سیاست کا الگ سے آغازکردیا ہے اس کاایک مطلب یہ بھی ہے کہ اب سرخ پوشوں کی سیاست دو حصوںمیں تقسیم ہوکررہ گئی۔

ہے یعنیANP اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے
اپنے مجبو ر تقدس کے سہارے ساغر
دِ یر و کعبہ کے خدائوں سے لپٹ کر رو لوں
اب رہی بات تحریک ِ انصاف کی ۔۔اس جماعت کو حکومت کیا ملی عمران خان کا امتحان شروع ہوگیا حالانکہ تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور مسائل سے بڑے چیلنجز وراثت میں ملے ہیں اس وقت صوبہ خیبر پختون خواہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثرہواہے مئی2013ء سے اب تک شاید ہی کوئی دن ایسا جب اس صوبے میں کوئی دھماکہ یادہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہو متعدد ارکان ِ اسمبلی ان واقعات میں شہیدہو چکے ہیں سانہ ٔپشاور میں آرمی سکول میں ہونے والی دہشت گردی نے پورے پاکستان کو سوگوار بنا دیاہے ۔۔۔۔ڈرون حملے، نیٹو سپلائی، بلدیاتی انتخابات کاانعقاد، امن و امان ، عوامی مسائل ، قومی ایشو اور اتحادی جماعتوںکی ناراضگی اس وقت تحریک ِ انصاف کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں تحریک ِ

انصاف کے وزراء مختلف مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی موجود ہیں یہاں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں جا سکتا کہ گذستہ عام انتخابات میں عام آدمی نے تحریک ِ انصاف کو تبدیلی کے نام پرووٹ دیا تھا اور عمران خان کے نزدیک اس تبدیلی کا مطلب چہروںکی تبدیلی نہیںبلکہ سسٹم کی تبدیلی تھا جس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی البتہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت نے سستے انصاف کے حصول کیلئے موبائل عدالت متعارف کروائی ہے بلا شبہ یہ پاکستان میں اپنی نو عیت کے اعتبار سے ایک اچھی روایت کاآغازہے ایسے مزید کئی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے اس حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس حکمت ِ عملی تیار کرناہوگی اس وقت پرفارمنس کے حوالہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ کی کارگذاری بالکل متاثر کن نہیں ہے۔

صوبہ بھر میں ٹوٹی سڑکیں، صفائی کی نا گفتہ بہ حالت ، گندگی کے ڈھیر، امن و امان کی سنگین صورت حال اور ترقیاتی کام نہ ہونے کا خمیازہ بلدیاتی انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتاہے۔ KPK میں کرپشن وکمیشن مافیا کا خاتمہ، سرکاری اداروں اور محکموں میں سیاسی مداخلت اور دبائو سے آزاد ماحول کا قیام،تھانے ،کچہری اور پٹوارخانوں سے ظلم و زیادتی کا خاتمہ ذاتی پسند نا پسندکی بجائے میرٹ پر فیصلے تحریکِ انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہییںتاکہ تبدیلی محض نعروںتک محدود نہ رہے بلکہ حکومتی رویے اورمعاملات میں نظر بھی آئے لوگوںکو محسوس بھی ہو اگرحکومت اچھی کارکردگی،انقلابی اقدامات، بہترین عوامی پالیسیاں اور عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب رہی تو یقینا اس سے KPKمیں عنقریب ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خوشگوار اثر پڑے گا۔

حدود ِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
نہ کوئی غیر ،نہ کوئی رقیب لگتا ہے
دہشت گردی کے واقعات بھی KPKمیں تحریک ِ انصاف کو درپیش چیلنجزمیں سر فہرست ہے جس کیلئے مربوط حکمت ِ عملی، ٹھوس منصوبہ بندی ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے اس کو اہمیت دئیے بغیر امن و امان قائم نہیں ہو سکتا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی رو رعائت نہیںہونی چاہیے اس وقت KPK کے ارکان ِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ نہ دینے سے بھی ماحول گرم ہورہا ہے اس کے ساتھ ساتھ وزراء میں آپس کی چپقلش نے بھی مسائل پیدا کررکھے ہیں جبکہ ممکنہ فوجی اپریشن کے خدشہ سے شمالی و جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوںکی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی تحریک ِ انصاف کی حکومت کو درپیش چیلنج ہے جس سے عہدہ برا ہونا اس حکومت کی نیک نامی کا سبب بنے گا۔ کہا جاتا ہے حکومت کرنا مخملی بستر پر سونے کا نام نہیں بلکہ یہ کانٹوں کا بچھوناہے ایک طرف حکومت عوامی توقعات پوری نہ اترے تو وہ عوام کے دل سے اتر جاتی ہے اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتاہے اس لئے کہا جا سکتاہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں جہاں تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور چیلنجزکا سامناہے وہاں اس کے مد مقابل ایک مضبوط اور فعال اپوزیشن بھی موجود ہے اس سے بڑھ کر مذہبی انتہا پسندی کا دور دوہ ہے KPKمیں کامیابی سے حکومت چلانے کا مطلب ہوگا تحریک ِ انصاف کو عوام نے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اس میں وہ سرخرو رہی
میں نے خاک ِ نشیمن کو بوسے دئیے۔

اور کہہ کریہ دل کو سمجھا لیا
آشیا نہ بنانا میرا کام تھا
کوئی بجلی گرائے تو میں کیا کروں
بغور جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوگا تحریک ِ انصاف اپنے وعدوں کے برعکس صوبہ خیبر پختون خواہ میں ابھی تک اپنا پروگرام یا حکمت ِ عملی واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی البتہ عوام کے جذبات کو Cashکروانے کیلئے ڈرون حملوں کے خلاف یا نیٹو سپلائی بند کرنے کے حوالے سے شدید احتجاج کیا گیاہے یہ عوام کو سب کچھ اس لئے اچھا لگا ہے کہ اس حوالے سے کوئی اور جماعت تحریک ِ انصاف کی طرح ایکٹو نہیں ہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں عوام کا دل جیتنے کیلئے بڑے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے KPKکے وزیر ِ اعلیٰ اور تحریک ِ انصاف کی صوبائی تنظیم اور قائدین کو کچھ کرکے دکھانا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ جو بات شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ آفتاب احمد شیر پائو جو ہمیشہ ایک فعال انداز سے سیاست کرنے کے عادی ہیں اب شاید وہ تحریک ِ انصاف کی کامیابیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اب تلک خاموش ہیں انہوں نے تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام اور اے این پی کے درمیان جاری کش مکش سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی نہیں کی آفتاب احمد شیر پائوکو اس تناظر میں اپنی جماعت کوایک بار پھر فعال ،متحرک اور منظم بنانے کیلئے میدان میں آنا چاہیے مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی کے ماحول میں وہ پھر سیاسی افق پر چھا سکتے ہیں۔
افق پر دور کوئی چمکتا ہوا تارا
مجھےچراغ ِ دیار ِحبیب لگتا ہے

M Sarwar Siddique
M Sarwar Siddique

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PPP
Previous Post سچ کا سفر
Next Post فوجی عدالتیں اور پی ٹی آئی
All Pakistan Conference

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.