counter easy hit

ںیب کے ذریعے اپوزیشن کو موقوف کرنا اور اپوزیشن کو دبائو میں لاکر وفاق کو چلانا خلاف آئین ہے، زاہد عباس شاہ

ںیب کے ذریعے اپوزیشن کو موقوف کرنا اور اپوزیشن کو دبائو میں لاکر وفاق کو چلانا خلاف آئین ہے، زاہد عباس شاہ
برلن(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی ہدایت کے باوجود حکومتی وزرا جے آئی ٹی کی فائنڈنگز کو سامنے لارہے ہیں ، ںیب کے ذریعے اپوزیشن کو موقوف کرنا اور اپوزیشن کو دبائو میں لاکر وفاق کو چلانا خلاف آئین ہے، شہزاد اکبر کے ٹوئٹ نے سیاسی انتقام ثابت کردیا نیب اور ایف آئی اے حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور سب انکے کہنے پر ہو رہا ہے،

انہوں نے کہاکہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ موجودہ حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے یہ نیب کو استعمال کرکے اپوزیشن لیڈر شپ کی زبان بندی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے استفسارکیا کہ احتساب کرنا نیب کا کام ہے یا حکومت کا ۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے جے آئی ٹی ارکان سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں،ہمیں کئی روز سے معلوم ہے کہ وہ ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پچھلے اڑتالیس گھنٹوں کی اس علاقے کی سی سی ٹی وی دکھائی جائے اور شہزاد اکبر کے موبائل فون کی جیو فینسنگ کرائی جائے،سب پتہ چل جائیگا۔

 

Zahid Abbas Shah, PRESIDENT, PPP, GERMANY