counter easy hit

غریبوں کو بے گھر کرنے جیسی عوامی دشمن پالیسیوں اور آمرانہ طرز عمل میں حکومت اور عدلیہ ایک دوسرے کا کندھا استعمال کر رہے ہیں، سید زاہد عباس شاہ

غریبوں کو بے گھر کرنے جیسی عوامی دشمن پالیسیوں اور آمرانہ طرز عمل میں حکومت اور عدلیہ ایک دوسرے کا کندھا استعمال کر رہے ہیں، سید زاہد عباس شاہ

برلن(نمائندہ خصوصی)  پاکستان  پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت آمر ضیاء الحق اور کی بی ٹیم ہے جو کہ ملک کو آمرانہ طرز پر چلا رہی ہے اس لئے پاکستان  پیپلز پارٹی  اور اپوزیشن کو وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے سمیت ہر آپشن استعمال کرنا چاہیے

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان تجاوزات کے نام پر آپریشن کا حکم دیتے اور حکومت تعمیل کرتے اور بعد میں میئر کراچی اور حکومت دونوں عدلیہ اور عدلیہ ان پر ڈال رہی ہے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے آمرانہ طرز عمل اختیار کیا گیا ہے ۔ جمہوریت میں عوام اور متاثرین کو ملا کر مشترکہ حل نکالاجاتا ہے۔ غریبوں کے گھر جلا کر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ صرف زیادہ سے زیادہ کرپشن میں حصے دار بن رہے ہیں۔

 

zahid abbas shah, president, ppp, Germany