counter easy hit

ملک پر کٹھ پتلی حکمرانی ہے جبکہ معیشت کنٹرول سے باہرہوچکی ہے مہنگائی کانہ تھمنے والاطوفا ن عوام کیلئے بڑاچیلنج بن چکاہے، ظہیر ستی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق نائب صدر ظہیر ستی نے کہا ہے کہ  ملک پر کٹھ پتلی حکمرانی ہے جبکہ معیشت کنٹرول سے باہرہوچکی ہے مہنگائی کانہ تھمنے والاطوفا ن عوام کیلئے بڑاچیلنج بن چکاہے عام آدمی کو دووقت کی روٹی میسر نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیاگیاڈالربے قابوہوچکاہے جبکہ وزیراعظم ذمہ داری اسٹیٹ بینک پرڈال کربری الذمہ ہوناچاہتے ہیںجوقوم کے ساتھ سخت زیادتی ہے اورحکومتی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے یس اردو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مسلمہ حقیقت ہے جوعوام کے دلوں میں بستی ہے بھٹو ایک سوچ کا نام ہے جس  نے ملکی قوانین کاسامنا کرکے اور قربانی دے کر ثابت کردیاکہ وہ ملکی آئین کی پاسداری کرتے ہیں اور انکاجینامرناملک و قوم کے ساتھ ہے، انہوں نے کہاکہ احتساب کے نام پرپی ٹی آئی حکومت ملک میں انارکی پھیلاناچاہتی ہے

Zaheer satti, EX-VICE, PRESIDENT, PPP, FRANCE