counter easy hit

حضرو میں 25 جنوری بروز جمعرات ظہیرعباس کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا جائے گا

راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) حضرو میں 25 جنوری بروز جمعرات ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا جائے گا

Zaheer Abbas Cricket Academy will be inaugurated on 25 January broz Thursday in Hazroافتتاحی تقریب میں وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عامر جان خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوحید بابر نے بتایا کہ 25 جنوری بروز جمعرات ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ظہیرعباس کرکٹ اکیڈمی کاا فتتاح کیا جائے گا جس میں بچوں اور نوجوان کرکٹرز کو ماہر کوچز کی زیر نگرانی کرکٹ کی تربیت دی جائے گی۔