counter easy hit

آپ کا پالا بھی کئی دل پھینک حضرات سے پڑا ہوگا لیکن اس چینی عاشق کی ایسی داستان کی آپ کا دل بھی جوان ہوجائے گا

بیجنگ(ویب ڈیسک) یہ کہاوت مشہور ہے کہ عاشق اپنے دماغ کی نہیں بلکہ دل کی سنتے ہیں اور دل کا اپنا دماغ نہیں ہوتا، اس لیے انہیں سمجھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ کسی کی بات سننے سمجھنے کیلئے تیار ہوتے ہیں، ایسا ہی کچھ اس چینی شہری کیساتھ ہوا ہے
جس نے مجازی عشق کی نئی تاریخ رقم کردی اور کئی ناامیدلوگوں کیلئے مثال قائم کردی۔
جیونیوز نے آڈیٹی سنٹرل کے حوالے سے بتایاکہ سن نے اپنی ممکنہ محبوبہ کو ستمبر میں بیجنگ کے مشہور بک سٹور وانگ فوجنگ میں ایک خوبصورت لڑکی کو 10 سیکنڈ تک دیکھا اور پھر اسی کا دیوانہ ہوکر رہ گیا، سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اس کے دوبارہ آنے کی امید لیے وہیں کا ہوکر رہ گیا۔سن نے بتایاکہ وہ لڑکی اپنی دوست کے ہمراہ بک سٹور پر آئی تھی اور نظرپڑھتے ہی دیوانہ ہوکر رہ گیا، 10 سیکنڈز تک ایک دوسرے کو دیکھنے کے بعد وہ چلی گئی،بات کرنے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوسکا تاہم موصوف 50 دنوں سے اس لڑکی کے انتظار میں صبح سے شام تک اسی بک سٹور میں پڑے رہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایک دن دوبارہ یہاں آئے گی تویہ صاحب انہیں شادی کی پیشکش کریں گے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ انہیں انکار کا بھی خطرہ ستائے جارہاہے اور بتایاکہ اگر اس حسینہ نے انکار کردیا تو یہ دوبارہ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کی خواہش دل میں سموئے 26سالہ سن نے ملازمت بھی چھوڑ دی اور اس کی دلیل دیتے ہوئے کہاکہ اہلخانہ کیلئے کمایاجاتاہے لیکن جب اہلیہ موجود ہی نہیں تو کمانے کی بھی کوئی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی ۔ سن کی محبت کے چینی میڈیا میں چرچے ہیں اور یہ بھی امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ خبر ملنے پر وہی لڑکی واقعی دوبارہ بک سٹور کا دورہ کرسکتی ہے تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے بے وقوف اور ذہنی مریض بھی قراردے رہے ہیں جس کی وجہ سے رشتہ ٹھکرائے جانے کا خدشہ بھی منڈلارہاہے۔