counter easy hit

یونس خان کا پشاور آرمی پبلک سکول کا دورہ، شہدا کیلئے فاتح خوانی، اظہار افسوس

Younis Khan

Younis Khan

پشاور (یس ڈیسک) پاکستانی کرکٹر یونس خان نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا، قومی کرکٹر نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی، نیوزی لینڈ اور پاکستانی ٹیم کی جانب سے متاثرین کیلئے سامان اور امدادی رقم پہنچائی۔

قومی کرکٹر یونس خان سخت سیکیورٹی میں آرمی پبلک سکول پہنچے جہاں انہوں نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ یونس خان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے متاثرین کیلئے سامان اور امدادی رقم بھی پہنچائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پربہت افسوس ہوا جن والدین کے بچے اس حادثے میں گزر گئے ہیں ان کے لواحقین کے ساتھ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چوتھے ون ڈے سے قبل بہت افسردہ تھے۔

واقعے پر انتہائی افسوس ہوا۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے بھی واقعے پر افسوس کااظہار کیا اور متاثرین کیلئے اپنا ذاتی سامان اور نقد رقم بھجوائی ہے جو سکول کے اکاونٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔ اس موقع پر کمنٹیٹر حارث خان نے نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے تعزیتی خط بھی پڑھ کر سنایا۔