counter easy hit

ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کریں گے

ماسکو: ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کریں گے، یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی پاکستانی نوجوان فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کی براہ راست افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لیکر سٹیڈیم میں کھڑا ہوگا۔

Young Pakistani ambassador Sarang hoot Baloch will represent the country by raising Pakistani flag in the opening ceremony of the FIFA World Cup 2018 in Moscowڈی آئی خان کے چھوٹے سے گائوں سے تعلق رکھنے والے سارنگ ہوت بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارے گیسپرام کی جانب سے جاری فٹ بال فار فرینڈ شپ میں ینگ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا تھا ۔فٹ بال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر فہد خان بھی دنیا کے 211 ممالک کے ان پندرہ خوش نصیب افراد میں شامل ہیں جنہیں فیفا نےافتتاحی تقریب میں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا ہے۔فہد خان نے ماسکو سے گفتگو میں اسے ملک کیلئے اعزاز قرار دیا اور فٹ بال فار فرینڈ شپ پروگرام کے ہیڈ ولادی میر کا شکریہ ادا کیا۔