counter easy hit

لاہور سے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور  : ایف آئی اے نے لڑکیوں کو فیس بک پر دوستی کے بعد نازیبا وڈیو اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتارکر لیا۔

Young man arrested who blackmail to girls from Lahoreایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی رہائشی فردوس نے درخواست دی تھی کہ اس کی زبیر نامی لڑکے کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی اس نے میرے ساتھ کچھ وڈیو اور تصاویر بنائی پھر ان کو ایڈٹ کر کے ان تصاویر کو نازیبا بنا کر کئی ماہ سے بلیک میل کررہا ہے، میں اسے دو لاکھ روپے دے چکی ہوں مگر پھر بھی وہ بلیک میل کر رہا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کر زبیر نامی لڑکے کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مختلف لڑکیوں کی نازیبا وڈیو اور تصاویر جو اس کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے برآمد کی قبضے میں لے کر سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔