counter easy hit

جی ہاں ! ہماری چیخیں نکل رہی ہیں ۔۔۔۔۔ بلاول بھٹو

کراچی(ویب ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی کے بعد ملک بھر میں سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں۔ ایسے میں بلاول بھٹو بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں،، کہا کہ ’جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں لیکن یہ چیخیں حکومت کو گرا دیں گی ،، میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی کے بعد ملک بھر میں سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں۔ ایسے میں بلاول بھٹو بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں،، کہا کہ ’جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں لیکن یہ چیخیں حکومت کو گرا دیں گی ،، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ ’جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں“۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پر کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی،، یاد رہے کہ میگا کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے شریق چیئر مین آسف زرداری پھسے ہوئے ہیں اور حکومت اب سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکمرانی ختم کرنے کی خواہشمند ہے،،