counter easy hit

میری بات لکھ کر رکھ لو ، 6 ماہ بعد (ن) لیگ ، پی پی پی، پی ٹی آئی اور اے این پی ایک کنٹینر پر اکٹھی کھڑی ہونگی۔۔۔دنگ کر ڈالنے والی پیشگوئی کر دی گئی

ملتان;مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمامخدوم جاویدہاشمی نےکہاہےکہ 25جولائی کو دھاندلی نہیں ہوگی مگرانتخابات کے مطلوبہ نتائج طے ہو چکےہیں‘انتخابات کافائنل اورخطرناک مرحلہ شروع ہوچکاہے‘ آنیوالےدوہفتےقوم کی تقدیرکیلئےاہم ہیں‘ الیکشن کے6ماہ بعدعمران خان بھی کنٹینر پر ہمارے ساتھ کھڑاہوکرجمہوریت جمہوریت پکاررہاہوگا‘نوازشریف کی وطن واپسی جمہوریت کیلئے قربانی ہےلندن میں ایک کاغذ پردستخط سے،

انہیں شہریت اورسیاسی پناہ مل جاتی‘چیف جسٹس 10سال کیلئے وزیراعظم بن جائیں اوراسمبلیوں کےانتخابات کرادیئےجائیں۔بدھ کواپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ‘ملتان میں پاپڑ اورنمکو بیچنے والےالیکشن لڑرہے ہیں یہ کیاتبدیلی لائیں گے‘اب تو الیکشن سے قبل زراعت والوں کاسرٹیفکیٹ حاصل کرناضروری ہے میں 13جولائی کونوازشریف کےاستقبال کیلئے لاہور جائونگا کیونکہ نواز شریف کاوطن واپس آناجمہوریت کیلئے قربانی ہے‘لندن میں تو ایک کاغذ پر دستخط سے وہاںکی شہریت اور سیاسی پناہ مل جاتی ہے‘بشیربلورکےگھرمیں سابقہ کی طرح اس باربھی الیکشن کےموقع پرخودکش حملہ کرایاگیا‘ ۔ جاویدہاشمی نےکہاکہ کچھ پارٹیوں نےہمیشہ ساتھ مل کر الیکشن لڑنا ہوتا ہے (ق ) لیگ اور مشرف کے ساتھ جو الیکٹیبلزتھےوہ آج کہاں کھڑے ہیں یہ سب جانتےہیں 70ءکےانتخابات بھی غیر جانبدارانہ نہیں تھے‘ ‘‘ملکی سرحدوں کی حفاظت اور قربانیاں دینےوالےفوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔جاوید ہاشمی نےکہا محترمہ بےنظیر بھٹونےکہاتھاکہ یہ حکومت زیادہ دیرنہیں چل سکےگی اور ایسا ہی ہوا‘یوسف رضاگیلانی کےدورمیں پہلی بار اسمبلی نے مدت پوری کی تووزیراعظم کو ہٹادیاگیا‘اگر نواز شریف پرکرپشن کا الزام مان بھی لیا جائے تو یہ کرپشن 1992کی ہے یہ اتنےپرانے کیس ہیں کہ انہیں وزیراعظم کیوں بننےدیاگیا؟ حیران ہوں کہ الیکشن کے موقع پر کچھ قوتیں نیب جیسے ادارے کو متحرک کردیتی ہیں حالانکہ نیب نےآج تک ایک بھی فیصلہ ایسانہیں دیا جسے سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ نے تسلیم کیا ہو25جولائی کو دھاندلی نہیں ہو گی مگر مطلوبہ تنائج حاصل کرلئےگئےہیں،

مگر الیکشن کے چھ ماہ بعد ملک کی چار پانچ بڑی جماعتیں جن میں مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی شامل ہونگی کنٹینر پرہونگے اور عمران بھی ساتھ کھڑےہو کرجمہوریت جمہوریت پکاررہاہوگا عمران خان اس وقت وزیراعظم بننےکیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں اب تو زراعت کا محکمہ بھی اتنا طاقتور ہو گیا ہے کہ ہم زراعت پیشہ لوگوں کو ان سےڈرلگتاہے۔ انہوں نےکہا کہ نوازشریف اورمریم نوازکومعلوم ہےکہ انہیں جیل میں ڈال دیاجائےگامگر پھربھی وہ پاکستان آرہےہیں میں ان کےاستقبال کیلئے لاہور جائوں گا‘ تمام سیاسی جماعتوں سےکہوں گا وہ نواز شریف کا استقبال کریں کیونکہ یہ جمہوریت کامسئلہ ہے۔کارکنوں کو لاہوربلانےکےسوال کے جواب میں انہوں نےکہاکہ لیڈرکامشکل وقت میں کارکنوں کو کال دینا ان کا جمہوری حق ہے‘یہ اپیل غیر جمہوری نہیں‘دیکھنایہ ہےکہ نوازشریف اورمریم کےساتھ کیاسلوک روارکھاجاتاہے انہوں نےکہاکہ نواز شریف خودبھی آرہےہیں اور بیٹی کو بھی جیل جانےکیلئےساتھ لارہےہیں اتناحوصلہ کسی میں نہیں ہو سکتا‘چوہدری نثارکےمنہ سےجونکلتاتھانوازشریف اسےعملی جامہ پہناتے تھے اب ہو سکتا ہے کہ قمر الاسلام کا 12سال کا بچہ انہیں الیکشن ہرا دے۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ مجھےتوجیل میں ایسےٹارچرسیل میں رکھاگیاجہاں تشددسےارشد نامی کی موت بھی ہوئی‘جب میں نےچیف جسٹس سےکہاتوانہوں نےخودارشدکانام لیا‘ زرداری کو ہر جیل اور ہرہسپتال میں اےسی کی سہولت حاصل رہی۔انہوں نےپشاورحملےکی مذمت کرتےہوئےکہاکہ سابقہ انتخابات میں جس جگہ پر بشیر بلو رکوشہیدکیاگیادن اسی جگہ ان کےبیٹے ہارون بلورکو شہید کیاگیاجو جمہوریت کوسبو تاژ کرنے کی ساز ش ہے‘اے این پی اوربلور خاندان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔