counter easy hit

’’مسٹر بین‘‘ کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: برطانیہ کے مشہور مزاحیہ اداکار رووان ایٹکنسن المعروف مسٹر بین کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ان کے مداح سخت صدمے کا شکار ہوگئے۔

Wretched death of "Mr. Bean's" death news viral on social media

Wretched death of “Mr. Bean’s” death news viral on social media

62 سالہ برطانوی مزاحیہ اداکار رووان ایٹکنسن اپنے کردار ’’مسٹر بین‘‘ کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں اور بچے بڑے سب ہی ان کی منفرد اداکاری کے دیوانے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی ان کی موت کی جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ان کے مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔ یہ  پہلی بار نہیں کہ کسی مشہور شخصیت کی موت کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہو بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، جانی ڈیپ، ملی سائرس، قادر خان اور شوئیتا تیواری کی مرنے کی افواہیں بھی  سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے گزشتہ روز جیسے ہی مسٹر بین کے کار حادثے میں ہلاکت کی خبر نشر کی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ سخت پریشانی کے عالم میں فون کرکے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگے تاہم بعد میں یہ واضح ہونے کے بعد یہ خبر سچ نہیں بلکہ افواہ ہے اور روان ایٹکنسن زندہ اور صحیح سلامت ہیں، لوگوں کی جان میں جان آئی تاہم سچ جاننے کے بعد لوگوں نے اس غلط خبر پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مسٹر بین کے مرنے کی افواہ اس سے قبل 8 بار وائرل ہوچکی ہے اور یہ نویں بار ہے کہ انہیں انٹرنیٹ پر مار دیا گیا۔ گزشتہ سال جولائی میں ان کے بارے میں یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ ڈپریشن اور گھریلو پریشانیوں کے باعث مسٹر بین کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ رواں سال کی ابتدا میں بھی کار حادثے میں ان کی ہلاکت کی خبر وائرل ہوچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website