counter easy hit

کیا آپ جانتے ہیں کہ حرم پاک کو صرف 45 منٹ میں صاف کیا جاتا ہے، مگر کیسے؟

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد حرام اور خانہ کعبہ کی صفائی اور معتمرین کی خدمت میں 1245 ملازمین مصروف عمل رہتے ہیں۔ حج کے موسم میں ان میں 470 ملازمین کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ان میں 210 خواتین ملازمین بھی شامل ہوتی ہیں۔

جبکہ ماہ رمضان میں 131 اضافی خواتین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کی طہارت ونظافت میں کام کرتی ہیں۔ مسجد حرام کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد کی صفائی کیلئے صرف 45 منٹ کافی ہیں۔ پونے گھنٹے میں باریکی کے ساتھ مسجد کی صفائی کا کام مکمل کر لیا جاتا ہے۔

فی الوقت مسجد کی کل 550 مربع میٹر جگہ کی صفائی کی جاتی ہے۔ مطاف کی صفائی بھی پیشہ وارانہ انداز میں کی جاتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد سے بیس منٹ میں مطاف کو صاف کرلیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مطاف کی صفائی کے لیے 400 لیٹر پانی کافی ہے۔مسجد حرام کی صفائی کا کام روزانہ چار شفٹوں میں کیا جاتا ہے۔ ہر شفٹ میں الگ الگ رضاکار اپنے مخصوص مقامات کی صفائی میں سرگرم رہتے ہیں۔

پاکستان کا ملی نغمہ چائینیز لڑکی کی آواز میں………………. https://www.yesurdu.com/?p=1029406

Publiée par Yes Urdu sur Dimanche 12 août 2018

ستونوں، دیواروں، چھت اور گنبدوں کے لیے الگ گروپ ہے۔ ایک گروپ برقی زینوں اور عام سیڑھیوں کی صفائی پر مامور ہوتا ہے۔ ایک ٹیم تانبے کی پلیٹوں کی صفائی کرتی ہے۔ ایک کی ذمہ داری مسجد کے بیرونی حصے میں بارش کے پانی کے لیے بنائی گئی نالیوں کی صفائی ہوتی ہے۔

بیرونی کھڑکیوں، کبوتروں کے بیٹھنے کی جگہ اور ٹوائلٹ کی صفائی الگ گروپ کے ذمہ ہوتی ہے۔ حرم مکی میں آنے والے معتمرین کے زیر استعمال اشیاء کی باقیات کی منتقلی بھی ایک اہم ذمہ داری ہے اور یومیہ قریبا 100 سے 300 ٹن تک متروکہ چیزیں مسجد سے باہر منتقل کی جاتی ہیں۔

خانہ کعبہ کے غسل کیلئے زمزم، طائف کے گلاب کا عراق اور گراں قیمت عود کی خوشبو کو باہم ملایا جاتا ہے۔ دیوار کعبہ کو پونچھنے اور اسے خشک کرنے کے لیے تولیے تیار کیے جاتے ہیں۔ جب کعبہ کے وسط سے زائرین نکل جاتے ہیں تب سے اس کے سنگ مرمرکو دھونے کا عمل شروع ہوتا ہے۔

ان مولانا صاحب نے تو مولانا فضل الرحمن کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

ان مولانا صاحب نے تو مولانا فضل الرحمن کو آڑھے ہاتھوں لے لیاجب کوئی فضل الرحمن کو مولانا کہتا ہے تو مولویوں کے سر شرم سے جھک جاتے ہیںwww.yesurdu.com

Publiée par Yes Urdu sur Dimanche 12 août 2018

دیوار کعبہ کی صفائی کے لیے 45 لیٹر زمزم، 50 تولہ طائفی عرق گلاب، کمبوڈیا کے عود کی خوشبو، اور روئی استعمال کی جاتی ہے۔ روئی کے سوا باقی تمام اشیاء کو باہم ملایا جاتا ہے۔ دیوار کعبہ کا مرحلہ ایک سےڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران مکہ مکرمہ کے گورنر طواف کی سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔

یوں غسل کعبہ کے لیے اس مقام کے تقدس کے پیش نظر زمزم، گلاب کا پانی، عنبر اور عود سمیت کئی اقسام کے عطریات، برتن، تولیے، بخارات نکالنے والے ایگزاسٹ اور کئی دیگر چیزیں استعمال کی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسجد حرام کی صفائی کیلئے 200 گیلن عرق گلاب استعمال ہوتا ہے۔

صفائی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید آلات اور مشینوں سے بھی مدد لی جاتی ہے۔ ان میں عراق گلاب بھر کر مسجد کے فرش، راہ داریوں اور گیلریوں میں چھڑکا جاتا ہے۔ خادمین بیت اللہ حرم مکی کے فرش کی دھلائی کے ساتھ الشاذروان، غلاف کعبہ، حجر اسود اور دیگر اہم مقامات پر روزانہ پانچ بار خوشبو کا چھڑکاؤ کرتے ہیں۔

پاکستان کے یوم آزادی پر ایسی تقریر جو آپ کو رلا دے گی۔ پہلی دفعہ خادم رضوی نے سمیع ابراہیم کو چونکا دیا

پاکستان کے یوم آزادی پر ایسی تقریر جو آپ کو رلا دے گی۔ پہلی دفعہ خادم رضوی نے سمیع ابراہیم کو چونکا دیاhttps://www.yesurdu.com/?p=1029378

Publiée par Yes Urdu sur Samedi 11 août 2018

یہ چھڑکاؤ پانچوں نمازوں کےساتھ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہرجگہ کے لیے الگ الگ یونیفارم میں ملوث رضا کار کام کرتے ہیں۔ الگ الگ ٹولیوں کی شکل میں کام کرنے والے رضاکاروں میں سے کچھ غلاف کعبہ، کچھ شاذوران، بعض دیوار کعبہ اور حجر اسود کی صفائی کے ساتھ وہاں پرعطریات چھڑکتے ہیں۔