counter easy hit

ملتان: پسند کی شادی کرنے والی خاتون بھائی کے ہاتھوں قتل

ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک نوجوان نے پسند کی شادی کرنے والی اپنی بہن کو عدالت کے باہر فائرنگ کرکے مبینہ طور پر women, came, in, court, for, self, liked, marriage, murdered, by, her, brotherغیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور سے تعلق رکھنے والی خاتون کلثوم بی بی نے چند ماہ قبل رفاقت سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے ان کے خلاف کیس دائر کردیا تھا۔پسند کی شادی کرنے والا جوڑا منگل (8 اگست) کو پیشی کے لیے عدالت آیا تو مرکزی دروازے پر موجود لڑکی کے بھائی ذوالقرنین نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر رفاقت شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک وکیل سہیل بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا، واقعے کے زخمیوں کو بھی فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹا کرنے کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال عزت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔

اب تک ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے کیسز کے ملزمان، جن میں عام طور پر خاتون کے اپنے قریبی رشتہ دار ہی شامل ہوتے ہیں، گرفتاری کے چند روز بعد ہی اس لیے آزاد ہوجاتے ہیں کیونکہ ورثاء انہیں معاف کردیتے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ سال 16 جولائی کو ملتان کے علاقے کریم آباد میں ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔جس کے بعد پولیس نے ماڈل کے بھائی وسیم کو مرکزی ملزم قرار دے کر گرفتار کیا تھا اور بعدازاں ان کے کزن حق نواز نے بھی گرفتاری دے دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website