counter easy hit

کاغذ سے ہاتھ کیوں کٹ جاتا ہے

کاغذ ویسے تو بہت ہلکاسا ہوتا ہے لیکن اکثر اوقات لوگوں کا ہاتھ کاغذ سے کٹ جاتا ہے اور کٹ جانے کے بعد یہ بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاغذ سے ہاتھ کٹ جانے سے تکلیف اس لیے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ ہمارے انگلیاں نازک ہوتی ہیں اور جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں ان میں کٹ لگ جانے کے باعث تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کاغذ جیسے ہلکے پھلکے مواد سے بھی آپ کی انگلی با آسانی کٹ جاتی ہے اور خون بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ ہمارے ہاتھ کی انگلیاں بہت نازک ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی چیزوں کی جانچ پڑتال کیلئے بھی بہت کارآمد ہوتی ہیں، مثال کے طور پر اگر آپ کو جاننا ہوکہ کپ میں موجود چائے کا درجہ حرارت کتنا ہے تو آپ اپنی انگلیوں کی مدد سےہی کپ کے درجہ حرارت کا اندازہ لگاتے ہیں۔ کاغذ سے انگلی کا کٹ جانا بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے اور اگر اس کٹ کا بروقت علاج یا اس پر مرہم پٹی نہ کی جائے تو یہ کٹ خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے اور آپ اپنے روزمرہ کے کام کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کاغذ کے کنارے دکھنے میں تو بالکل ملائم لگتے ہیں لیکن ان کے کنارے انتہائی خطرناک حد تک تیز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کا ہاتھ ذرا سا بھی کاغذ کے کنارے پر لگے تو فوراً کٹ لگ جاتا ہے اور انگلی زخمی ہوجاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاغذ کے کنارے بلیڈ سے زیادہ تیز ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انگلی کی اوپری سطح چھوٹے سے کٹ سےبھی زخمی ہوجا تی ہے۔ کاغذ سے ہاتھ کٹ جانے کا علاج اگر صحیح طور پر نہ کیا جائےتو اس سے آپ کو کئی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ کو اینٹی بائیوٹکس کا کورس کرنا پڑسکتا ہے اور دوسرے روزمرہ کے کاموں کے لیے محتاط رہنا پڑسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق زندگی میں ہر کسی کا ہاتھ کاغذ سے ضرور کٹتا ہے۔ عمومی طور پر بچوں کےہاتھ کاغذ سے زیادہ کٹتے ہیں کیونکہ اسکول جانے کےلیے نئی کاپیاں خریدی جاتی ہیں اور نئے کاغذ سے ہاتھ کٹنے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے