counter easy hit

ہم چلتے ہوئے ہاتھ کیوں ہلاتے ہیں

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ چلتے ہوئےہمارے ہاتھ ہلتے کیوں ہیں حالانکہ اس کی کوئی تک سمجھ نہیں آتی؟ویسے تو ہماری ٹانگیں آگے لے جارہی ہوتی ہیں اس لیے ہمیں ہاتھوں کو ہلانے کی ضرورت نہیں ہوتی مگر پھر بھی ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟یہ وہ سوال ہے جو دہائیوں تک سائسندانوں کو ستاتا رہا اور ایک امریکی تحقیق میں اس کا جواب دیا گیا ہے۔مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق درحقیقت انسان چلتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو حرکت دے کر جسمانی توانائی کو بچاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اگر لوگ چلتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو ساکت رکھیں تو حرکت دینے کے مقابلے میں ان کی 12 فیصد میٹابولک توانائی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی طور پر ہاتھوں کا چلنا چلنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے جو جسمانی توانائی کو بچاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ہاتھوں کی حرکت ہماری ٹانگوں سے جڑی ہوتی ہے، جب آپ بائیں پیر کو آگے بڑھاتے ہیں تو دایاں ہاتھ آگے بڑھتا ہے اور ایسا قدرتی طور پر ہوتا ہے کیونکہ اگر بائیں پیر کے ساتھ بایاں ہاتھ آگے بڑھے تو 26 فیصد زیادہ جسمانی توانائی خرچ ہوگی۔محققین کے مطابق چلتے ہوئے ہاتھوں کی حرکت سے توانائی اس لیے بچتی ہے کیونکہ ہاتھ پنڈولم کا کام کرتے ہیں اور چلنے کے ساتھ حرکت میں آکر جسمانی توانائی کا اخراج کم کردیتی ہے۔تحقیق میں تو دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر چلتے ہوئے ہاتھوں کو حرکت نہ دی جائے تو ریڑھ کو ہڈی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔