counter easy hit

شیخ رشید کو دراصل کس وجہ سے 7 سال جیل کی سزا ہوئی تھی؟ پنڈی بوائے نے ماضی کے سارے رازوں سے پردہ ہٹا دیا

راولپنڈی;قومی اسمبلی کے حلقہ این ای60اور62کے امیدوار وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف سیاسی شکست سے بچنے کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں میں نے نوازشریف کی خاطر آوارہ کلاشنکوف کیس میں 7سال قید کاٹی اب وہ مجھے طعنے دے رہے ہیں دراصل

انہیں سپریم کورٹ سے میرے فیصلے اورہسپتال کی جلن ہے قلم دوات کو عوام میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور انشا اللہ 25جولائی کو لٹیروں اورمنشیات فروشوں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے الیکشن کے بعد عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائوں گا اور راولپنڈی میں پانی و روزگار عام کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے دوسہرہ گرائونڈ میں راجہ گلزیب کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاشیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ عرصے کیلئے محفوظ رکھنے کی بات سیاسی شکست سے بچنے اور ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے انہوں نے کہاکہ میں نے نوازشریف کی خاطر آوارہ کلاشنکوف کیس میں 7 سال قید بھگتی ہے اوراب وہ مجھے ہی طعنے دے رہے ہیں دراصل انہیں سپریم کورٹ سے میرے حق میں ہونے والے فیصلے اورماں بچہ ہسپتال کی تعمیر شروع ہونے کی جلن ہے شیخ رشید نے کہاہے کہ انتخابی مہم کے دوران قلم دوات کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور 25جولائی کو چوروں، لٹیروں اورمنشیات فروشوں کی ضمانتیں ضبط کرا کے راولپنڈی کی سیاست سے نکال باہر کریں گے انہوں نے کہاکہ الیکشن کے بعد عمران خان کے ساتھ

مل کر حکومت بنائیں گے پہلے راولپنڈی میں تعلیم عام کی تھی اب پانی اورروزگار عام کریں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دن کے لیے موخر کرنے کی استدعا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ساری قوم اس کی منتظر ہے۔2 روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف آسمان سے نہیں اترے کہ ان کے لیے الگ قانون ہو۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جھوٹ بولا گیا اور پھر وقت کا ضیاع کیا گیا، لہذا فیصلے میں تاخیر کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ساری قوم فیصلے کی منتظرہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، جو جمعہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اِن دنوں لندن میں موجود ہیں، جو وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website