counter easy hit

جب دوسرے شادی میں خوش ہو سکتے ہیں تو دلہنیں کیوں نہیں؟ معروف کامیڈین فائزہ سلیم نے اپنی شادی پر سب کو حیران کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  فائزہ سلیم نے دلہنوں کو مشورہ ددیا ہے کہ رونے دھونے کی بجائے اپپنی شادی کو انجوائے کیا کریں ، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنی شادی کو بہت انجوائے کروں ، تفریحی کروں، مجے یہ سب کرنے کی اجازت میری ماں نے دی ہے اس لیے اب لوگ کیاکہتے ہیں اس کی مجھے کوئی پروا نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین فائزہ سلیم نے اپنے نکاح کے موقع پر نکاح نامے میں اپنی مرضی کی شکیں بھری، شادی کے موقع پر ایک کامیڈی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں انکے تمام کامیڈی دوستوں نے شرکت کی ، مہندی کے موقع پر فائزہ سلیم نے اپنے خاوند ابوذر اور دوستوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا ، اس موقع پر فائزہ سلیم کا کہنا تھا کہ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ ہم اپنی ہی شادی پر خوش نہیں ہو سکتی کیوں نہیں ہو سکتی جب سب اس موقع پر خوش ہوتے ہیں تو پھرلڑکیاں کیوں نہیں، ہمیں دوسروں کی باتوں پر دھیان نہیں کرنا چاہیئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، اس موقع پر اگر کوئی آپ کی خوشی میں خوش نہیں ہو سکتا تو یہ ایک مایوس کن بات ہے۔اپنی شادی کے موقع پر فائزہ سلیم نے دعا کی کہ ” میری اللہ سے دعا ہے کہ میں اور میرا شوہر ابو ذر ایسے ہی ایک ساتھ خوشیاں جاری رکھیں کیونکہ ایک خوش مزاج دلہن ہی دوسرے گھر جا کر اپنے شوہر کو خوش رکھ سکتی ہے، میری مداحوں سے بھی درخواست ہے کہ میری کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے دعا کریں ۔