counter easy hit

بین الاقوامی پرواز میں بھیک مانگنے والا بھکاری کون تھا

کراچی: بین الاقوامی پرواز میں بھیک مانگنے والا بھکاری پاکستانی شہری نہیں ہے ، سول ایوی ایشن حکام نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سول ایوی ایشن حکام کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا Who was begging begging in international flights?وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھکاری کے حلیے والا شخص بین الاقوامی پرواز میں مسافروں سے بھیک مانگ رہا ہے اور جہاز کا عملہ اسے روکنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بھکاری کے حلیے سے غلط فہمی پیدا ہوئی کہ وہ پاکستانی شہری ہے جس کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سول ایوی ایشن پر سوال اٹھانے شروع کردیے۔سو ل ایوی ایشن نے ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویڈیو میں موجود شخص کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ واقعہ پاکستان کی کسی ایئر لائن میں پیش آیا ہے۔ یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے دوحہ سے شیراز جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی ہے جس کی تصدیق وہاں کے کنٹری مینیجر نے بھی کی ہے۔سوشل میڈیا صارفین سمجھ رہے تھے کہ یہ واقعہ کراچی ایئر پورٹ سے بنکاک جانے والی پرواز میں پیش آیا ہے اور بھکاری بھی پاکستانی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں غم و غصہ پایا جارہا تھا کہ اس غفلت کے سبب ملک کی عزت عالمی سطح پر خراب ہوئی ہے ، تاہم سول ایوی ایشن کی وضاحت سے اب یہ بات حتمی ہوگئی ہے کہ اس ویڈیو کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔