counter easy hit

یہ خوبصورت لڑکی کون ہے اور اس نے عمران خان کے مشن میں کیا اہم کردار ادا کیا ہے ؟

پشاور(ویب ڈیسک )پشاور سے تعلق رکھنے والی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے بھی ڈیم فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور دیگر پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مریم نسیم کا کہناتھا کہ اپنی استطاعت کے مطابق
جتنا ہوسکا ڈیم فنڈ میں عطیہ کروں گی۔ ایک ہزار ڈالر دینا بعض لوگوں کے لیے مشکل ہے اس لیے ہر بندہ اپنی استطاعت کے مطابق جتنے ممکن ہوں عطیہ کردیں۔مریم نسیم نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ مریم نسیم آسٹریلیا ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرچکی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اس سے پہلے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے مزید ایک لاکھ روپے عطیہ کر دیئے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامیر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام سے فنڈز دینے کی درخواست کی تھی اور اس کیلئے سٹیٹ بینک کی جانب سے خصوصی بینک اکاﺅنٹ بھی بنایا گیا تھا جس میں چیف جسٹس نے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد پاکستانیوں نے بھر پور طریقے سے اس میںحصہ ڈالنے شروع کیا اور اب تک تقریبا ایک ارب اناسی کروڑ تیس لاکھ تتر ہزار پانچ سو دس روپے جمع ہو گئے ہیں ۔جس کی تفصیلات بینک براہ راست سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کررہاہے ۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں نے بھی اپنی تنخواہ میں سے مخصوص حصہ فنڈ کیلئے عطیہ کیا تھا۔