counter easy hit

ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان عہدے سے مستعفی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریس سیکریٹری شون اسپائسر نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا۔

White House spokesman resigned due to differences with the trump

White House spokesman resigned due to differences with the trump

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بظاہر شون اسپائسر کے استعفے کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی تقرری ہے جس کی اسپائسر بھرپور مخالفت کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دوست اینتھونی اسکیئرموچی کو وائٹ ہاؤس میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر تعینات کیا تھا جس پر اسپائسر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے شون اسپائسسر منظرِ عام سے غائب تھے اور ان کی ذمے داریاں نائب پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے سنبھال رکھی تھیں۔ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں مدد سے قبل شون اسپائسر ریپبلکن نیشنل کمیٹی میں اطلاعات کے سب سے اہم عہدے پر فائز رہے اور اپنی ہر بریفنگ میں ٹرمپ کا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہوں نے بعض مضحکہ خیز بیانات بھی دیئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایک جانب شون اسپائسر، اینتھونی اسکیئرموچی کی نامزدگی سے نالاں تھے تو دوسری جانب وہ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئی پالیسیوں کے بھی مخالف تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website