counter easy hit

پاکستان کی قومی مٹھائی کون سی ہے

لاہور(ویب ڈیسک) مٹھائی کس کو پسند نہیں ہوتی ؟ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ پاکستان کی قومی مٹھائی کونسی ہے؟ تو کیا جواب دیں گے؟پاکستان میں متعدد مٹھائیاں ملتی ہیں جن میں برفی، گلاب جامن، چم چم، جلیبی، بالو شاہی اور دیگر لاتعداد نام موجود ہیں۔تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟ویسے کم از کم حکومت پاکستان نے اب ضرور قومی مٹھائی کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ روز حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کے لیے ایک پول ہوا جس میں برفی، جلیبی اور گلاب جامن کے نام دیئے گئے۔اور 15 ہزار سے زائد ووٹوں کے بعد حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کا اعلان بھی کردیا گیا اور وہ کوئی اور نہیں ہر ایک کی پسند گلاب جامن ہے۔جی ہاں گلاب جامن، جسے اس پول میں 47 فیصد ووٹ ملے۔